بنٹوال,7/ فروری (ایس او نیوز) بی کے نگر رہنے والا حماد اس وقت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اس کے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منگلورو کی جانب سے آنے والا ٹرک بہت ہی زیادہ رفتاری سے چلایا جارہا تھا۔ جب حماد کے اسکوٹر کو ٹکر ماری تو اچھل کر سڑک پر گر گیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ٹریفک سب انسپکٹر راجیش نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔